وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد حسین میں لڑائی پولیس تک پہنچ گئی۔ وزیر اطلاعات نے ایم ڈی کے خلاف تحقیقات کیلئے آئی جی اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔ وزیر اطلاعات کی جانب سے وفاقی پولیس کے سربراہ کو خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی وی کے کھاتوں سے بھاری ادائیگیاں کی گئی ہیں، ادارے کے اکاونٹس سے 31 لاکھ 80 ہزار اور 17 لاکھ 60 ہزار روپے کے مشکوک چیک کیش کروائے گئے، پی ٹی وی اکاونٹس سے رقم کی منتقلی ضابطہ فوجداری کا مقدمہ بنتا ہے، معاملے کی میرٹ پر تحقیقات کر کے آگاہ کیا جائے۔ پی ٹی وی یونین کے جنرل سیکرٹری نے وزیر اطلاعات کو درخواست دی تھی کہ ادارے کے کھاتوں کی تحقیقات کرائی جائے، درخواست کے ساتھ تمام بڑی بڑی ادائیگیوں کے ثبوت اور کھاتوں کی نقول بھی منسلک ہیں۔فواد چوہدری کے آئی جی اسلام آباد کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق یہ خط پی ٹی وی کی یونین کے سیکریٹری کی شکایت پر تحقیقات کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خط کے ساتھ رقوم کی غیر قانونی منتقلی کی تفصیلات بھی موجود ہیں